ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر وسطی ا ورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی ا ورجنوبی علاقوں میں بدستور گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔سب

سے زیادہ بارش(ملی میٹر): گلگت بلتستان: بابوسر 17، استور07 ،اسکردو 03 ، بونجی ،بگروٹ 02، گلگت، گوپس 01، خیبر پختونخوا:میرکھانی 11 اوردروش میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہیدبینظیرآباد43اورسبی میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

16 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

32 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago