ماہرہ خان کے بھائی حسان خان نے گرل فرینڈ لیلا سیفی سے منگنی کرلی، دلہن کی تصاویر سامنے آگئیں
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے بھائی حسان خان نے گرل فرینڈ لیلا سیفی سے منگنی کرلی۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بھائی حسان خان اور بھابھی لیلا سیفی کی تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
تصویراور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسان خان نے اپنی منگنی پر سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی منگیتر نے بھی ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری کے کیپشن میں بھابھی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے بھائی ایک صحافی ہیں جبکہ اُن کی منگیتر ڈی جے آرٹسٹ ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا، 2011 میں انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انہوں نے عاطف اسلم کے مدمقابل کام کیا تھا اور اس میں معاون کردار ادا کیا تھا۔
View this post on Instagram
اسی سال ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ’نیت‘ کیا جس میں وہ ہمایوں سعید اور احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار میں تھیں۔ اس کے بعد ماہرہ خان نے وہ ڈرامہ کیا جس نے انہیں ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ محبت اور شہرت دلائی۔ یہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ تھا جس میں وہ میں خرد کے روپ میں نظر آئیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے شادی ہوئی تھی جس کےبعد ان کی طلاق ہوگئی، اُن کا ایک بیٹا اذلان ہے۔