حدیقہ کیانی کی نئی میوزِک ویڈیو ’وہ کون ہے‘ ریلیز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنا نیا گانا ’وہ کون ہے‘ ریلیز کردیا ہے۔حدیقہ کیانی جو کہ اپنی جانداراور سحر انگیز آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، آج کل اپنی اداکاری سے بھی لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے’وہ کون ہے‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے یہ میوزک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کی نئی میوزک ویڈیو (وہ کون ہے) اب ریلیز ہوگئی ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)


اُنہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ اپنے البم ’وصل‘ کے پہلے دو گانوں پر ملنے والے ردعمل پر سب کی بہت مشکور ہیں اور اُنہیں امید ہے کہ سب ان کی اس میوزِک ویڈیو سے بھی لطف اندوز ہوں گے‘۔خیال رہے کہ یہ گانا ’وہ کون ہے‘، اصل میں ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل (وہ کون ہے) کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ہے، جو کہ آج سے تقریباََ دو دہائیاں پہلے پیش کیا گیا تھا۔
اس گانے کے نئے ورژن کو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں اپنی موسیقی کی بنیاد کو تلاش کریں گی اور اپنے کیریئر کے آغاز پر تخلیق کیے گئے اپنے ہی میوزک کو ’پاکستانی سامعین کی اگلی نسل کے لیے‘ دوبارہ پیش کریں گی۔

نئے انداز میں پیش کیے گئے اس گانے کے بول حدیقہ کیانی کی والد خاور کیانی نے لکھے ہیں اور موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے، جبکہ یہ میوزِک ویڈیو جووی فلمز کی جانب سے تخلیق کی گئی ہے۔