رنبیر کپور اور شردھا کپور کی لیک ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم کی لیک ہونے والی ایک ڈانس ویڈیو کلپ نےانٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔یہ ویڈیو کلپ اداکارہ شردھا کپور کے ایک فین پیج کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی یہ ڈانس ویڈیو ہدایتکار لوو رنجن کی فلم کی ہے جس کے ٹائٹل کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔اس ویڈیو میں رنبیر کپور اور شردھا کپور کو مشرقی اور روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Already a Hit pair,even without a Title of their upcoming. 2023 🥂#RanbirKapoor #ShraddhaKapoor
— souvIK. (@_xsouvIK) March 20, 2022
اداکار رنبیر کپور نیلے رنگ کا کُرتا جبکہ شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آرہی ہیں۔جبکہ پس منظر میں رقاصوں کی بڑی تعداد اور شاندار پنڈال دیکھ کر یہ ایک شادی کی تقریب کا منظر لگ رہا ہے۔
یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ جوڑی پہلی بار کسی بھی فلم میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے گی، یہی وجہ ہے کہ یہ لیک ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح اس جوڑی کو اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکار اپنی اس نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اس وقت دہلی میں موجود ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا کہ فلم ساز بونی کپور بھی اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اطلاعات کے مطابق، بونی کپور اس فلم میں 39 سالہ رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کریں گے۔