سيہون: کوچ اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

جامشورو (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر سيہون میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔سیہون پولیس کے مطابق مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان حادثہ سيہون شریف کے علاقے سن کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا ہے۔
سیہون پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔
سیہون پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا ہے۔ حادثے میں بس ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، زخمی ڈرائیور اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔