اسد قیصر صرف پی ٹی آئی کارکن کی حیثیت میں کام کر رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسد قیصر صرف پی ٹی آئی کارکنان کی حیثیت میں کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر اتنے بہادر اور غیرت مند ہیں تو کیوں پارلیمان کا سیشن نہیں بلا رہے؟ اس وقت آرٹیکل 6 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر وہ ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 53 کے تحت اجلاس طلب کرنا اسپیکر کی ذمہ داری تھی نہ کہ صدر کی، اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی اور خود ا پنے آپ کو آرٹیکل 6 کے سامنے لاکر کھڑا کر دیا ہے، اس معاملے میں 256 نہیں لگتا وہ ایک جنرل پرویشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ جو ڈاکہ ڈال رہے ہیں عوامی نمائندوں کے حق پر اور اراکین کو ووٹ سے روک رہے ہیں یہ ان اراکین کے استحقاق کی بھی خلاف ورزی ہے، اسد قیصر صرف پی ٹی آئی کارکنان کی حیثیت میں کام کر رہے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ اسد قیصر نے ان کوت کمیٹیوں میں شرکت کی جس کی صدارت ایک سلیکٹر وزیر اعظم جس کے خلا تحریک عدم اعتماد موجود ہے کر رہے تھے، آپ 21 کو آرام سے اجلاس بلا سکتے تھے تاکہ 22 کو پرامن او آئی سی اجلاس ہو جاتا۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ تاہم آپ نے خود او آئی سی اجلاس کے خلاف سازش کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، آپ کی نیت میں بدنیتی شامل ہے، یہ باعث شرم ہے کہ اسپیکر ایسا کر رہا ہے۔