کیا آپ لوکی کے جوس کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے . ماہرین کے مطابق فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں .


صدیوں سے بہت ساری بیماریوں کے حل کے لئے لوکی کے جوس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، لوکی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یعنی 92 فیصد اس سبزی میں پانی کی مقدار شامل ہے .
لوکی کا جوس پینے کا سب سے بہترین وقت صبح کا ہے اور جب بھی اس کا جوس بنائیں تو اسے فوری طور پر پی لیں ، زیادہ دیر کے لئے رکھیں نہیں .

لوکی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین سبزی ہے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے .
لوکی کا جوس شدید گرمی میں پینے کے بے پناہ فوائد ہیں ، کچھ لوگوں کی گرمی سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے یا پھر جسم پر دانے نکل آتے ہیں، شدید گرمی میں آپ کے جسم میں یہ ایک ایسی ٹھنڈک لاتا ہے جو جسم میں پلنے والی کئی بیماریوں کو دور کردیتی ہیں . موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو لوکی ایک ایسا تحفہ ہے جسے محقیقین نے باقاعدہ تجویز کیا ہے .
لوکی کے جوس میں وٹامن اے، بی، کے، سی، پوٹاشیم، میگنیز شامل ہوتا ہے لیکن فیٹ شامل نہیں ہوتا . اس سبزی میں کیلوریز نا ہونے کے برابر ہیں اس لئے وہ لوگ جو ایکسرسائز کرتے ہیں یا اپنا پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لوکی ایک دوا کی طرح ہے .
دل کی بیماریوں میں مبتلا شخص کے لئے لوکی کا ایک جوس روزانہ کسی ایمرجنسی دوا کا کام کرتا ہے جو نا صرف اسے پمپ کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ فاضل مادوں کو اس کے پاس جمع نہیں ہونے دیتا . معدے کی تکلیف میں جب ڈکاریں بہت آئیں اور معدے میں جلن محسوس ہو تو ایک گلاس لوکی کے جوس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں