کیا آپ لوکی کے جوس کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
صدیوں سے بہت ساری بیماریوں کے حل کے لئے لوکی کے جوس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، لوکی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یعنی 92 فیصد اس سبزی میں پانی کی مقدار شامل ہے۔
لوکی کا جوس پینے کا سب سے بہترین وقت صبح کا ہے اور جب بھی اس کا جوس بنائیں تو اسے فوری طور پر پی لیں ، زیادہ دیر کے لئے رکھیں نہیں۔

لوکی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین سبزی ہے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے۔
لوکی کا جوس شدید گرمی میں پینے کے بے پناہ فوائد ہیں ، کچھ لوگوں کی گرمی سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے یا پھر جسم پر دانے نکل آتے ہیں، شدید گرمی میں آپ کے جسم میں یہ ایک ایسی ٹھنڈک لاتا ہے جو جسم میں پلنے والی کئی بیماریوں کو دور کردیتی ہیں۔موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو لوکی ایک ایسا تحفہ ہے جسے محقیقین نے باقاعدہ تجویز کیا ہے۔
لوکی کے جوس میں وٹامن اے، بی، کے، سی، پوٹاشیم، میگنیز شامل ہوتا ہے لیکن فیٹ شامل نہیں ہوتا۔اس سبزی میں کیلوریز نا ہونے کے برابر ہیں اس لئے وہ لوگ جو ایکسرسائز کرتے ہیں یا اپنا پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لوکی ایک دوا کی طرح ہے۔
دل کی بیماریوں میں مبتلا شخص کے لئے لوکی کا ایک جوس روزانہ کسی ایمرجنسی دوا کا کام کرتا ہے جو نا صرف اسے پمپ کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ فاضل مادوں کو اس کے پاس جمع نہیں ہونے دیتا۔معدے کی تکلیف میں جب ڈکاریں بہت آئیں اور معدے میں جلن محسوس ہو تو ایک گلاس لوکی کے جوس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago