اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے ارکان اسمبلی کی حفاظت کا اعلان کردیا . صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیدار اور کارکنوں کو ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی حفاظت کی ہدایت کردی یہ اقدام پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی روکنے کے لئے کیا ہے ، حکومت غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی کررہی ہے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے گھروں کی حفاظت کے لئے مجبورا پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کو ذمہ داری دی ہے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے پتھرائو اور حملوں سے بچائو کے
لئے کارکن پہرہ دیں گے پارٹی عہدیدار اور کارکن ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے گھروں کی حفاظت کریں گے پی ٹی آئی معاشرے میں عدم برداشت اور غنڈہ گردی کا گند پھیلا رہی ہے عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والے چوروں کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اس ظالم عوام دشمن حکومت کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے جنہوں نے عوام کو بجلی گیس کا بل اور دوائی خریدنے کے قابل نہیں چھوڑا، ان کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے .
. .