شہباز شریف کی جگہ مریم نواز آزاد کشمیر کی انتخابی مہم لیڈ کریں گی، شاہد خاقان عباسی

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کشمیر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گی، نواز شریف کسی بھی قسم کی ڈیل کرکے بیرون ملک نہیں گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لیگی نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ کچھ دیر پہلے ہی پتا چلا ہے کہ صدر ن لیگ شہباز شریف کمر کی تکلیف کی وجہ سے آج کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ ان کی جگہ مریم نواز خطاب کریں گی۔ شہباز شریف آنے والے آزاد کشمیر کے جلسوں میں شرکت کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف جان بوچھ کر بجٹ اجلاس میں حاضر نہ ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔ بلاول بھٹو شہباز شریف سے بجٹ اجلاس میں عدم موجودگی کا پوچھ سکتے ہیں، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر اور بلاول پارلیمانی لیڈر۔ مریم نواز نے بلاول کے لیے سلیکٹڈ کا جو ٹویٹ کیا تھا، اس پر معذرت کی تھی۔ میں دوبارہ معذرت کرلیتا ہوں کیونکہ ہمیں ساتھ چلنا ہے۔ ڈیل کی سیاست نے ہی پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے، کوئی ڈیل کر رہا ہے تو غلط کر رہا ہے، کیا جیل جانا، پیشیاں بھگتنا ڈیل ہے؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کمزور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں۔ آصف زرداری کا ڈومیسائل تو کمزور ہے، انہوں نے کم پیشیاں کیوں بھگتیں؟ سیاست کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ حقائق پر پردہ ڈال دیا جائے۔ جنہوں نے غلطیاں کی ہیں انہیں بھگتنا بھی چاہیے۔ موجودہ حکومت کی طرف سے ن لیگ میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ حکومت کے اپنے ہی لوگ کچھ دن پہلے تک شہباز شریف کی تعریفیں کر رہے تھے لیکن سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد تنقید شروع کردی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے۔ شہباز شریف نے محاورے کے طور پر کہا تھا کہ پاؤں پکڑنے کو تیار ہوں، ہمیں کسی سے مفاہمت نہیں کرنی۔ بلاول کی گھٹیا باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، انہیں ایسی گری ہوئی باتیں نہیں کرنی چاہیئیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، بہتری کی کوئی امید نہیں لگائی جاسکتی۔ جو اپنے منہ سے کہے کہ میں نظریاتی ہوں، وہ نظریاتی نہیں ہوتا۔ جو جماعت اصولوں پر کھڑی ہے وہ صرف ن لیگ ہے، ہر شخص مسلم لیگ ن سے خائف ہے، حکومت ہو یا حزب اختلاف ہر کوئی مسلم لیگ ن کی بات کرتا ہے۔

Recent Posts

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

1 min ago

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

10 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

21 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

37 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

41 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

51 mins ago