وفاقی پولیس کی ترقیوں میں من پسند افسران کو نوازے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کی ترقیوں میں من پسند افسران کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا . میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق حق دار ترقی کے منتظر افسران کو مایوسی کا سامنا ہے ،2021 میں ترقی کیلئے پولیس افسران کی ڈی پی سی ہوئی ،منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے 7 افسران کو نظر انداز کیا گیا،متاثرہ پولیس افسران نے داد رسی کے لئے درخواست دیدی .

درخواست وزیر اعظم،آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو دی گئی ہیں . درخواست میں کہاگیاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے والے افسران کو نظر انداز کیا گیا ،محکمانہ طور پر کئی دفعہ

کوشش کی لیکن داد رسی نہ ہوئی . درخواست کے مطابق اسلام آباد پولیس کے بیشتر افسران کانسٹیبل رینک میں 16 سال جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر 14 سال کام کر چکے ہیں . درخواست میں کہاگیاکہ مذکورہ پولیس افسران پولیس رول 1994 کے تحت ترقی کا حق رکھتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں