منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، دو ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے دو اراکین سندھ اسمبلی سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان اور قیادت کو مہنگا پڑ گیا، کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں اپم پی اے شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ متعدد نامعلوم افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر نمبر 176/2022 درج کی گئی ہے، مقدمہ میں دھمکیوں، ہتک آمیز الفاظ ادا کرنے سمیت مختلف دفعات درج کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر 3 اراکین سندھ اسمبلی کی قیادت میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، واقعہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے، ہنگامہ آرائی میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے 3 اراکین صوبائی اسمبلی نے ایک درجن سے زائد کارکنان کے ہمراہ تھانہ بوٹ بیسن کلفٹن کے باہر اپنے کارکنان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا، اور حراست میں لیے گئے ایک شخص کی رہائی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

5 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

5 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

6 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago