منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، دو ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے دو اراکین سندھ اسمبلی سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا . ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان اور قیادت کو مہنگا پڑ گیا، کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے .


پولیس حکام کے مطابق بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں اپم پی اے شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ متعدد نامعلوم افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر نمبر 176/2022 درج کی گئی ہے، مقدمہ میں دھمکیوں، ہتک آمیز الفاظ ادا کرنے سمیت مختلف دفعات درج کی گئی ہیں .
پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر 3 اراکین سندھ اسمبلی کی قیادت میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، واقعہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے، ہنگامہ آرائی میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے .
دوسری جانب پی ٹی آئی کے 3 اراکین صوبائی اسمبلی نے ایک درجن سے زائد کارکنان کے ہمراہ تھانہ بوٹ بیسن کلفٹن کے باہر اپنے کارکنان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا، اور حراست میں لیے گئے ایک شخص کی رہائی پر احتجاج ختم کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں