پنجاب

جہانگیر ترین ایک ہفتے میں آسکتے ہیں، عون چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت سے ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔پنجاب کے سیاسی منظر نامے پر رابطوں میں تیزی آگئی ، ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
’’ پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کےمثبت اشارے ملے ہیں‘‘
عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کےمثبت اشارے ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے،جبکہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین کاکہنا ہے گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔

’’ترین گروپ آج شام پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا‘‘
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اجلاس آج شام میں طلب کیا گیا ہےجس میں ترین گروپ شریک نہیں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ترین گروپ وزیر اعلٰی پنجاب کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور وہ عثمان بزدار کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کے وزراء آج کے کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں