اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کا فیس بک اکاؤنٹ نہیں کھل رہا تو یہ آپ کی اپنی غلطی ہوسکتی ہے۔سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے کچھ صارفین کے اکاؤنٹس لاک کیے گئے ہیں جن کے لئے 2 فیکٹر آتھنٹیکشن کے ساتھ 17 مارچ تک فیس بک پروٹیکٹ کو ایکٹیویٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس حوالے سے فیس بک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ فیس بک پروٹیکٹ کو ٹرن آن کرکے اکاؤنٹ ان لاک کیا جاسکتا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لئے لاک کیا تھا تاکہ آپ اضافی سیکیورٹی اقدامات اپناسکیں لیکن کچھ صارفین کو بھی اس کا سامنا ہوا جن کی جانب سے اضافی سیکیورٹی کو ان ایبل کیا جاچکا تھا جبکہ کچھ افراد کو فونز پر کوڈ ملنے کے حوالے سے تیکنیکل مسائل کا سامنا ہوا۔
واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے دسمبر 2021 میں پروٹیکٹ پروگرام کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر خطرے سے دوچار صارفین کے لئے اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔
ایک پریس بریفننگ کے دوران کمپنی نے اعلان کیا کہ اس پروگرام میں شامل صارفین کے لئے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ان گروپس کو ٹو ایف اے کا بہتر تجربہ اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ فیس بک نے وضاحت کی کہ اس کی جانب سے ویب سائٹ پر ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے استعمال کو بڑھانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
فیس بک نے تسلیم کیا کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لئے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر ایک پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کیا سکتا۔
فیس بک نے 2018 میں سب سے پہلے اس پروگرام کی آزمائش شروع کی تھی اور 2020 میں امریکی انتخابات میں سیاستدانوں کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔
اس پروگرام کو اکتوبر 2021 میں مزید توسیع دیتے ہوئے مختلف ممالک کے صارفین کے لئے اوپن کیا گیا اور 15 اکتوبر تک پروٹیکشن ان ایبل نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو لاک کردیا گیا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…