“میرب کو کبھی بہن نہیں کہا” منگنی کے بعد عاصم اظہر نے ناقدین کو واضح کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی منگیتر میرب علی کو کبھی بہن نہیں کہا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’یہ ٹوئیٹ اُن تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے میرب کو اپنی بہن کے طور پر لیبل کیا تھا۔‘


عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں نے پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔‘گلوکار نے کہا کہ ’یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں، سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔‘


عاظم اظہر نے اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دُعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک سکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ایک مداح گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کرتا ہے۔سکرین شاٹ کے مطابق مداح کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر نےمنگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔وائرل ہونے والے سکرین شاٹ کے مطابق عاصم اظہر نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم! اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ان سے میری فیملی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔