شیخ رشید اور فواد چوہدری کو اگلی حکومت کی کابینہ کا حصہ بنانے کی پیشکش کی گئی تو کیا کریںگے؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اگر شیخ رشید اور فواد چودھری کو آئندہ کابینہ کا حصہ بنانے کی آفر کر دیں تو یہ سب سے پہلے عمران خان کے خلاف ہو جائیں اور بیان بازی کریں ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ فواد چودھری اور شیخ رشید گزشتہ دو حکومتوں کے سواء سب حکومتی کابینہ کا حصہ رہے اور یہ جس جس کابینہ کا حصہ رہے

اس حکومت نے کبھی مدت پوری نہیں کی ، صرف یہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت کا حصہ نہیں رہے اور دونوں حکومتوں نے اپنی میعاد پوری کی ۔سعید غنی نے وزیر داخلہ کو گٹر وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کر کے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو صرف اس لئے پکڑا گیا کہ وہ پارلیمنٹ لاجز میں ٹھہرے تھے ، یہ کہتے تھے کہ ہم ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کریں گے

بعد ازاں اپوزیشن کے دباؤ پر ان کارکنوں کو چھوڑا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملے نے پی ٹی آئی کے منحرف ان ایم این ایز کے خدشات درست ثابت کر دیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان پر حملے ہو سکتے تھے ،حکومت کسی بھی صورت میں ان ارکان کو قابو کر کے ان پر کیسز اور حملے کرانا چاہتی ہے ۔ این ایم این ایز کے گھروں پر حملے ہو رہے ہیں، ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، کل کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے غندوں نے دو ایم پی ایز کی سربراہی میں حملہ کیا ہے ۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں ، پہلے تقریر میں کہتے ہیں کہ میں باپ کی طرف ہوں ، معافی مانگ کر واپس آجاؤ ، بعد میں دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں تم شادیوں میں نہیں جا پاؤ گے ، تمہارے بچے سکول نہیں جا پائیں گے ،ان کی بچیوں کے رشتے نہیں ہوں گے ، میں ایسے وزیر اعظم کو پاگل اور جنونی نہ کہوں تو کیا کہوں؟۔