پاکستان میں 40 سے 50 ہزار غیر ملکیوں کا کوئی اتا پتہ نہیں حکومت کا ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 سے 50 ہزار غیر ملکی کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے، پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکاؤنٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی جبکہ وزیر داخلہ رشید احمد نے کہاہے کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کے لیے لائحہ عمل بنارہے ہیں ، ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہو گا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہو جائے گی

ورنہ نہیں، بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا،عمران خان کشمیر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ پر بینک اکاؤنٹ کھولنے، کاروبار کرنے، سسم کارڈ خریدنے اور سفری سہولتیں میسر ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ان کا ویزا ختم ہوجائے تو وہ بھی وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے اجازت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں ایک افغان گروہ گرفتار کیا جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا، ہماری کوشش ہے کہ جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہر غیرملکی کا اندراج ہو۔ وزیر داخلہ نے اْمید ظاہر کی کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کے لیے وہاں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ میں بھی ہوں اور ہم انتخابی نشان ‘بلے’ کے لیے مہم چلائیں گے۔انہوں نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کو یکم سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کروں گا تاکہ طورخم سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے جو سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا معاملہ رواں ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، اگر کابینہ انہیں کالعدم قرار دیتی ہے تو تنظیم کالعدم ہوجائے گی۔شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں طنزیہ کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، اپوزیشن کشمیر میں کیا کریں گے کیونکہ عمران خان وہاں سے جیتیں گے۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن اس کے لیے کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے منشیات نہیں بلکہ باہر سے منشیات ملک میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق فیصلہ واپس نہ لینے تک بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

Recent Posts

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

13 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

26 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

42 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

53 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

1 hour ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

1 hour ago