شبِ برات کے موقع پر قبرستان میں قوالی نائٹ کا اہتمام

کراچی (قدرت روزنامہ)شب برات کے موقع پر جہاں مسجدوں میں رات گئے گہما گہمی، ذکر الٰہی، نوافل، نعت و درود کادور چلتا رہا وہیں پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ بھی پیش آیا جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس انسٹا گرام، فیس بُک اور ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شب برات پر رات گئے قبرستان کے اندر، قبروں کے بیچ و بیچ قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

20 2 3 300x130

اس دوران اس قوالی کی محفل میں مرد حضرات لائیو قوالی سے محظوظ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

20 3 1 300x171

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر صارفین انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

20 4 1 300x62

دوسری جانب ایک صارف کا اس ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتانا ہے کہ ’یہ بھکر کلور کوٹ کا علاقہ فاضل ہے۔‘