شبِ برات کے موقع پر قبرستان میں قوالی نائٹ کا اہتمام

کراچی (قدرت روزنامہ)شب برات کے موقع پر جہاں مسجدوں میں رات گئے گہما گہمی، ذکر الٰہی، نوافل، نعت و درود کادور چلتا رہا وہیں پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ بھی پیش آیا جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے .

سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس انسٹا گرام، فیس بُک اور ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شب برات پر رات گئے قبرستان کے اندر، قبروں کے بیچ و بیچ قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے .

اس دوران اس قوالی کی محفل میں مرد حضرات لائیو قوالی سے محظوظ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں .

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر صارفین انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں .

دوسری جانب ایک صارف کا اس ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتانا ہے کہ ’یہ بھکر کلور کوٹ کا علاقہ فاضل ہے . ‘

. .

متعلقہ خبریں