ہانیہ عامر اور علی رحمان کی ڈانس ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ساتھی اداکار علی رحمان کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان بہت جلد لالی ووڈ کی نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں نظر آئیں گے جوکہ رواں سال مئی میں ریلیز ہوگی۔
ان دنوں ہانیہ عامر اور علی رحمان اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کا اندازہ اُن کی حالیہ وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر اور علی رحمان نے ایک مہندی کی تقریب میں سرپرائز انٹری دی جہاں اُنہوں نے وہاں موجود دولہا دلہن کو مبارکباد دی۔
ہانیہ اور علی رحمان نے اس سرپرائز انٹری کے ساتھ ہی دولہا دلہن کے لیے خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دی۔اُنہوں نے فلم کو نئے انداز میں پروموٹ کرنے کے لیے فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کے شادی کے گانے پر پرفارم کیا۔