“پاکستان پر مشکل وقت، ہمارے عالمِ دین فتنہ فساد پھیلارہے ہیں” چوہدری کی دھواں دھار خطاب سے سیاست میں واپسی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، ہمارے علماء فتنہ فساد پھیلا رہے ہیں . اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آج پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، مشکل وقت آتا رہتا ہے لیکن نر وہ ہے جو مشکل وقت میں سینہ تان کر کھڑا رہے، یہ نہ ڈھونڈیں کہ کس حکومت کا قصور ہے، حکومتوں کے قصور ہوتے ہیں لیکن ہم اپنے گریبان میں بھی جھانکیں .

اب جو مشکلات پیدا ہوئی ہیں وہ اس میں حصے دار نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نام کے مسلمان رہ گئے ہیں،

ہمارے عالمِ دین فتنہ فساد پھیلارہے ہیں، تقریریں ہوتی ہیں تو اتحاد کی بجائے اختلاف کی باتیں کی جاتی ہیں، کلمہ گو ہر کوئی مسلمان ہے، جو کلمہ پڑھتا ہے لازم ہے کہ ہم اس کو مسلمان سمجھیں . ہمارے علماء قرآن سے اپنی مرضی کے مطلب نکالتے ہیں، بخشش نعروں سے نہیں اعمال سے ہوگی . چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں وہ صوبائی اسمبلی کی نشست 34 ہزار کی لیڈ سے جیتے لیکن قومی اسمبلی پر چند ووٹوں سے ہرادیا گیا، قومی اسمبلی کی نشست پر ان کے ووٹ ہی نہیں گنے گئے، وہ آئندہ الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے .

. .

متعلقہ خبریں