عاصم ,میرب کی منگنی، اداکارہ ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی ہوتے ہی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا مقبول ہوگئیں۔
گزشتہ روز عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ جیسے ہی اپنی منگنی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے میمرز کا طوفان اُمڈ آیا۔صارفین اداکارہ ہانیہ عامر پر دلچسپ اور مزاحیہ میمز بنارہے ہیں۔
ایک صارف نے عاصم اظہر کو کیے گئے میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’میں ہانیہ عامر کی دوست ہوں اور اُنہوں نے ہارپک پی لیا ہے۔


کسی نے فلم کے ویڈیوکلپ کوشئیرکرکے اداکارہ کے جذبات کا اظہار کیا۔


جبکہ ایک صارف نے عاصم اظہر کی منگنی کی ویڈیو کے آخر میں ہانیہ عامر کا بھی ایک کلپ شامل کیا جس میں وہ بہت رو رہی ہیں۔


خیال رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس پرگلوکار کو صارفین کی جانب شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔