اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم ، وزیراعظم کا نوٹس ، ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اداروں اورافسران کےخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا . وزیراعظم نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے کے کو کارروائی کی ہدایت کردی .


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا .
وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی . وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں