اس سال پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا یا 4 کو؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے مہینے کا آئندہ چند روز میں آغاز ہورہا ہے مگر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا؟رمضان کا آغاز رویت ہلال سے ہونا ہے اور پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل (29 شعبان) بروز ہفتہ کو ہوگا۔
اور اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 3اپریل ورنہ 4 اپریل کو ہوگا تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو ہوگی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2 اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نطر آجائے۔یعنی رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل کو ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف/جزوی ابر آلود ہوگا۔خیال رہے کہ چاند کو دیکھنے کا انحصار مختلف عناصر جیسا ماحولیاتی کنڈیشن، مطلع صاف ہونے اور دیگر پر ہوتا ہے۔
رواں سال رمضان المبارک گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہونے کا امکان ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد کی جانے والی بیشتر پابندیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔