الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے سےروک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں پر پابندی ہے، عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ بھی نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں عوامی جلسہ کرنے سے روک دیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے مراسلے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو جلسہ کرنے سے روکا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو وزیراعظم عمران خان کا دورہ رکوانے کا حکم دیا اور کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 25 مارچ کو مانسہرہ میں دورہ کرنے کا پلان ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں اور پبلک آفس ہولڈرز کے داخلہ پر پابندی ہے۔

عوامی عہدہ رکھنے والا شخص انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتا۔

یاد رہے اس سے قبل 17 مارچ کو خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامئے کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا لیکن انہوں نے دورہ بھی کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتا ہے، کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہیں۔

Recent Posts

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

5 mins ago

حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…

6 mins ago

حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے…

15 mins ago

کینسر نہیں ہے صحت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں، مریم نواز

میری بیماری پر بلاگز بنائے جا رہے ہیں پوچھا جا رہا ہے علاج پاکستان میں…

28 mins ago

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ…

45 mins ago

آئینی بینچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کرلی، 15 خارج

بینچ نے 3 کیسز کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ مجموعی طور پر 60ہزار روپے…

48 mins ago