لاہور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

لاہور/کراچی(قدرت روزنامہ)لاہور سے دوحہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 طیارے کے ایک پر سے پرندہ ٹکرا گیا جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے واقعے سے متعلق اطلاع دے دیتاہم طیارے کو دوبارہ لینڈ نہیں کرایا گیا اور کپتان طیارے کو دوحہ لے گیا، جہاں طیارے کی کسی ڈیمج کی صورت میں طیارے کی مرمت کی جائے گی۔ایک اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث

جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ذرائع کے مطابق دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

Recent Posts

چنگان کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ اوشان X7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت…

22 mins ago

پاکستان میں بہت سے کام بغیر قانون کے ہی ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ کیس میں ریمارکس

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس میں وفاقی حکومت اور واپڈا سے معاونت…

33 mins ago

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں…

1 hour ago

بلوچستان بار کونسل کا آئینی ترمیم رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آئینی ترمیم کا مسودہ منظرعام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر…

1 hour ago

صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،…

1 hour ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی…

2 hours ago