وزیراعلیٰ عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،10 روز میں 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیرعلیٰ عثمان بزدار سے ملے۔ خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔ پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی۔

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈرائونا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وزیر اعظم عمران خان پلس تھے، پلس ہیں اور پلس رہیں گے۔ اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں۔
او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں اور پاکستانی مہمان نواز قوم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

چنگان کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ اوشان X7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت…

25 mins ago

پاکستان میں بہت سے کام بغیر قانون کے ہی ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ کیس میں ریمارکس

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس میں وفاقی حکومت اور واپڈا سے معاونت…

36 mins ago

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں…

1 hour ago

بلوچستان بار کونسل کا آئینی ترمیم رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آئینی ترمیم کا مسودہ منظرعام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر…

1 hour ago

صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،…

1 hour ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی…

2 hours ago