ڈالر 182روپے کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ) روپے پر دباؤ برقرار ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 70پیسے کے اضافے سے 180.50 روپے سے بڑھ کر 181.20 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کےاضافے سے 180.70 روپے سے بڑھ کر 181.30 روپے ہو گئی جو کہ ملک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے ،

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.50 روپے سے بڑھ کر 181.50 روپے اور قیمت فروخت 181.00 روپے سے بڑھ کر 182.00 روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 198.00 روپے اور قیمت فروخت 200.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236.00 روپے اور قیمت فروخت 238.50 روپے پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں