کراچی(قدرت روزنامہ) روپے پر دباؤ برقرار ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 70پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 70پیسے کے اضافے سے 180.50 روپے سے بڑھ کر 181.20 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کےاضافے سے 180.70 روپے سے بڑھ کر 181.30 روپے ہو گئی جو کہ ملک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے ،
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.50 روپے سے بڑھ کر 181.50 روپے اور قیمت فروخت 181.00 روپے سے بڑھ کر 182.00 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 198.00 روپے اور قیمت فروخت 200.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236.00 روپے اور قیمت فروخت 238.50 روپے پر مستحکم رہی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…