مسلم لیگ ن کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی اچانک طبیعت میں ناسازی کے باعث آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔