اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں وفود کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور سندھ کے مسائل و معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں سینیر ڈپٹی کنوینئر عامر خان،وسیم اختر اور امین الحق شامل جبکہ سردار اختر مینگل،احسن اقبال،ایاز صادق،رانا ثنا اللہ،خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود رہے۔
اسکے علاوہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات میں موجود تھے۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے ۔
اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں عدم اعتماد سے پہلے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کی قیادت سمیت اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوامی جلسے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جلسے میں 10 لاکھ عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائے گی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

18 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

31 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

41 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

54 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

59 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago