اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد اور سندھ کے معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں اہم ملاقات ہوئی ہے . ملاقات کے دوران دونوں وفود کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور سندھ کے مسائل و معاملات پر بات چیت کی گئی ہے .


ملاقات میں سینیر ڈپٹی کنوینئر عامر خان،وسیم اختر اور امین الحق شامل جبکہ سردار اختر مینگل،احسن اقبال،ایاز صادق،رانا ثنا اللہ،خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود رہے .
اسکے علاوہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات میں موجود تھے . واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے .
اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں عدم اعتماد سے پہلے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کی قیادت سمیت اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہے ہیں .
اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوامی جلسے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جلسے میں 10 لاکھ عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائے گی .

. .

متعلقہ خبریں