لاہور(قدرت روزنامہ) روایتی طور پر دنیا بھر میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کی 2نمبر پلیٹس ہوتی ہیں . ان میں سے ایک گاڑی کے آگے اور ایک پچھلے حصے میں لگائی جاتی ہے تاہم پنجاب میں اب ایک تیسری نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور یہ تیسری نمبرپلیٹ کار اور موٹرسائیکل مالکان کو 1ہزار 50روپے میں پڑے گی .
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ تیسری نمبر پلیٹ گاڑیوں کی ونڈسکرین پر اور موٹرسائیکلوں کی ہیڈلائٹ پر لگائی جائے گی .
پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے تیسری نمبرپلیٹ کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر تیسری نمبرپلیٹ لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی . ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ اس تیسری نمبر پلیٹ کی فیس 1ہزار 50روپے رکھی جائے . اس تیسری نمبرپلیٹ میں گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کا تمام ڈیٹا شامل ہو گا .
. .