گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تیسری نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کی تیاریاں لیکن یہ کہاں پر لگے گی،جانیں

لاہور(قدرت روزنامہ) روایتی طور پر دنیا بھر میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کی 2نمبر پلیٹس ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک گاڑی کے آگے اور ایک پچھلے حصے میں لگائی جاتی ہے تاہم پنجاب میں اب ایک تیسری نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور یہ تیسری نمبرپلیٹ کار اور موٹرسائیکل مالکان کو 1ہزار 50روپے میں پڑے گی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ تیسری نمبر پلیٹ گاڑیوں کی ونڈسکرین پر اور موٹرسائیکلوں کی ہیڈلائٹ پر لگائی جائے گی۔

پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے تیسری نمبرپلیٹ کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر تیسری نمبرپلیٹ لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی۔ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ اس تیسری نمبر پلیٹ کی فیس 1ہزار 50روپے رکھی جائے۔ اس تیسری نمبرپلیٹ میں گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کا تمام ڈیٹا شامل ہو گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

48 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

52 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago