کس تاریخ تک عمران خان سے استعفیٰ لے لیں گے ،کیپٹن صفدر نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لیا جائے گا، سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 28 مارچ کو پوری قوم ڈی چوک پہنچے گی اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لے گی، خیبر پختونخوا کے لوگ عمران خان کے استعفے سے خوش ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں، موجودہ حکومت کے سر پر کبوتر بٹھا دیا تھا لیکن اب کبوتر بھی پریشان ہے کہ کہاں بیٹھ گیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ گندم جب گھر کی ہے تو آٹا کیوں مہنگا ہوا؟ شہباز شریف نے آٹے کی سمگلنگ روکی ہوئی تھی، ملک میں آٹے کی قیمت ایک تھی، موجودہ حکومت نے اپنی گندم باہر بھیج دی ہے، تین ہزار روپے من آٹا لینے والا کہہ رہا ہے کہ وزیر اعظم کو غرق کرو اور ہمیں سستا آٹا دو۔

Recent Posts

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

5 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

15 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

17 mins ago

مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ہی پارٹی کا پول کھول…

26 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ذمے قرضوں پر…

26 mins ago

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

1 hour ago