کراچی، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد کراچی میں 25 سے 27 مارچ کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق رواں کراچی میں ہفتے کے اختتام یعنی 25 سے27 مارچ کے درمیان درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ افغانستان کے قریب ہائی پریشر ایریا بننے کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔