بد قسمتی سے مسلم ممالک نے اسلامو فوبیا کے واقعات کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے مسلم ممالک نے اسلاموفوبیا کے واقعات کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ، گستاخانہ واقعات پر رد عمل نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات دہرائے گئے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک ہی اسلام ہے جو حضرت محمد ﷺ کا ہے ، کسی مذہب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام کا تو قطعی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ،دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کے واقعات کا سامنا ہے مگر اسلاموفوبیا کے واقعات پر مسلم ممالک کی جانب سے رد عمل سامنے نہیں آتا تھا ، 25 سال قبل سیاست میں آنے کا مقصد یہی تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھاؤں ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نائن الیون کےبعدمسلمانوں کامغرب میں رہنامشکل ہوگیاتھا،اسلاموفوبیاکےنام پرہونیوالےواقعات پردنیاخاموش رہی جبکہ مسلم دنیانےبھی خاموشی اختیار کئے رکھی ، یہ پہلاموقع ہے کہ دنیانےاسلاموفوبیاکوایک حقیقت سمجھا، اسلاموفوبیاایک حقیقت ہے جس پر ہمیں اپنابیانیہ آگےبڑھاناہوگا، پاکستان واحدملک ہےجواسلام کےنام پربناہے، ہمیں اپنےبچوں کوریاست مدینہ کےبنیادی اصولوں سےآگاہی دینی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملکوں پرمعاشی دباؤ آتا ہے ، ترقی پذیر ممالک وسائل کی کمی کے باعث نہیں بلکہ کرپشن کے باعث تباہ ہو رہے ہیں ، دنیا ثقافتی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کی طرف جا رہی ہے ۔

Recent Posts

لیبر ڈے منانے والی اشرافیہ ہی مزدوروں کے استحصال کی ذمے دار ہے: حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا…

11 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

23 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

33 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

42 mins ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

50 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

59 mins ago