سجل علی نے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنے شوہر احد رضا میر کا نام اپنے نام کے ساتھ سے ہٹا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ترین سٹار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں جن کی کسی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تاہم کہا جارہاہے کہ شادی تنازعات کا شکار ہے جبکہ اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنے نام کے ساتھ سے احد رضا میر کا نام بھی ہٹا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔
احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔
شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔