حکومت گرانا چاہتے ہیں تو اراکین مستعفی ہوجائیں، اٹارنی جنرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ اگر کسی جماعت میں اختلاف ہے اور وہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں، تو وہ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں اکثریت خود ہی ختم ہوجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم جن اراکین کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اُن اراکین کے ووٹ سے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی۔
اس موقع پر مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے کو بھی تیار تھے، مگر ہم نے انہیں روکا کہ پہلے ووٹ کا استعمال کریں پھر استعفیٰ دیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی اپنی پارٹی کو برے وقت میں چھوڑ کر اقتدار میں جائے تو الگ بات ہے، منحرف ارکان نے ایک ظالم جابر حکمران کے خلاف ڈٹ کر بات کی ہے۔