اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر حملے کی مذمت کی ہے . انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایک اور دن، ایک اور عورت جبر کا شکار ہوگئی .
عروہ نے لکھا کہ ’اسسٹنٹ کمشنر ماروی سے بدتمیز لڑکوں کا شکار ہوتے دیکھ کر تکلیف ہوئی، اگر کسی طاقتور خاتون کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو میں حیران ہوں کہ اس ملک میں تمام کمزور اور پسماندہ خواتین پر کیا گزر رہی ہوگی .
Another day, another woman falls victim to patriarchal oppression. Painful to see #AsstCommissionerMarvi get victimised in the hands of inhumanity & misogyny. If this is happening to a woman of power, I wonder what all the weak & underprivileged women go through in this country. pic.twitter.com/wkXmcIeA6Z
— URWA HOCANE (@VJURWA) March 21, 2022
اس سے قبل فیصل قریشی نے بھی اس ناخوشگوار واقعے پر ردعمل دیا تھا .
’عورت ہو کر کیسے اے سی لگ گئیں‘
مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک پر غازی کوٹ میں 3 افراد نے حملہ کیا، ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا، ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے .
رپورٹس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک دی اور کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی ہیں، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے . تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کا بھی کہا، کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کا ہاتھ زخمی ہوا .
اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی ملک شیر کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان ملک عمران حیدر ولد ملک چاند پرویز سکنہ منڈیاں ایبٹ آباد ، ملک محمد عتیق اور انیس خان کو گرفتار کر کے ملزمان کی گاڑی کی جامعہ تلاشی لی گئی، دوران تلاشی ملزمان کی گاڑی سے پستول ، رپیٹر ، میگزین اور شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا .