موٹاپے کا شکار افراد کیلئے ادرک کا پانی پینا کیوں فائدے مندہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طبی ماہرین نے ادرک کے پانی کے بھی بےشمار طبی فوائد بتائے ہیں ، آپ بھی آزما کر دیکھیں ۔ ماہرین نے ادرک کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنے کے بے شمار فوائد بتاتے ہوئے مشورہ دیا کہ موٹاپے کے شکار افراد اس کا استعمال لازمی کریں۔
ادرک کے تین ٹکڑے اور دو کپ پانی لیں، ادرک کے ٹکڑوں کو مزید کاٹ لیں اور پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگودیں، اس کے بعد چھان لیں اور پھر ذائقے کے لیے تھوڑا سا شہد مکس کرکے پی لیں۔
ادرک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، ادرک کے پانی کا نہار منہ استعمال موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
ادرک کا پانی استعمال کرنے سے جسم کی چربی کم ہوتی ہے۔

ادرک میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ادرک پانی نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے کے فوائد
اگر آپ ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھائیں گے، تو اس سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوں گے، آئیں جانتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ادرک کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کرنے سے بھی جسم کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں۔
ادرک کے استعمال سے متلی دور ہوتی ہے، اگر آپ روزانہ ایک ماہ تک ادرک کا استعمال کریں تو جسم سے سوزش تیزی سے ختم ہو جائے گی۔

ادرک کھانے سے صبح کی متلی کا احساس بھی کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین اور کیموتھراپی سے گزرنے والے افراد کے لیے ادرک روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ادرک پٹھوں کے درد میں کمی اور آنتوں کے لیے بھی مفید ہے، پٹھوں میں درد ہو تو ادرک معاون ہے، اسے روزانہ کھانے سے درد آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔
روزانہ کی بنیاد پر ادرک کے استعمال سے آنتوں کی نقل وحرکت بھی بہتر ہو جائے گی جو باقاعدہ قبض سے دوچار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ادرک سے کولیسٹرول میں کمی ہو سکتی ہے، ایک ماہ تک ادرک کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں ’خراب‘ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ادرک میں موجود مادوں سے خون میں ٹرانگلیسرائیڈ کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال میں ادرک کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، جس سے آپ کو نزلہ زکام یا وائرس سے جلد بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔