میرا جی کا نیا روپ، پہچاننا مشکل ہو گیا، تصاویر دیکھیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی نے نیا روپ دھار لیا۔اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں اور ویڈویوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔
شئیر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ میرا جی نے تھر کا روائتی لبا س زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ا س کے ساتھ دونوں ہاتھوں میں کہنی تک چوڑیا ں بھی پہنی ہوئی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ میرا جی نے سر پر پانی کا مٹکا بھی اٹھا رکھا ہے۔لولی ووڈ اداکارہ نے ان تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتا یاکہ اُن کا جَلد ہی نیا پروجیکٹ آنے والا ہے جس کے سلسلے میں وہ شوٹنگ کے لیے تھر میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ میرا جی نے کہاکہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔میرا جی کا کہنا تھاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔
میرا جی نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔

لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کرتے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتاہے

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

48 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

1 hour ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago