فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کا پی ٹی آئی سے فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے بھارتی فلم’83‘ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ثناء فیصل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنی فلم’83‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں فلم کے ایک سین میں1983 کے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کو پاکستانی کپتان عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ثناء فیصل نے فلم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے انتخاب پر اعتراض کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے!!‘ اُنہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مطالبہ کیا کہ’برائے کرم، اس بات پر ایکشن لیا جائے!!‘
ثناء فیصل نے مزید لکھا کہ’ یہ لوگ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ لے کر فلم میں عمران خان کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کے چہرے کو ہائی لائٹ بھی کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے‘۔ثناء فیصل نے فلم’83‘ کی کاسٹنگ ٹیم کے اس انتخاب پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہمیں یہ بات پسند نہیں آئی‘۔


خیال رہے کہ فلم’83‘میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار اداکار رنویر سنگھ نے نبھایا ہےجبکہ فلم کی کہانی 1983 میں کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں تاریخی فتح سے متعلق ہے۔