’مہنگائی نے اتنا بھی دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری ، مولانا یا شہباز مسیحا لگنے لگیں‘اداکار وگلوکار خالد انعم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور اداکار وگلوکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دماغ ضرور خراب کردیا ہے لیکن اتنا خراب بھی نہیں کیا کہ آصف زرداری، شہباز شریف یا مولونا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔

ملک میں مہنگائی آئے روز نئے ریکارڈ قائم کرتی جارہی ہے اور عوام پانی ، گیس اور بجلی سمیت بے روزگاری سے شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں جب کہ مہنگائی سے متعلق کرکٹ اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسی صورتحال پر اداکار وگلوکار خالد انعم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ ڈال کر عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)


اداکار خالد انعم نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ مہنگائی نے دماغ ضرور خراب کردیا ہے لیکن اتنا خراب بھی نہیں کیا کہ سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف یا پی ڈی ایم کےرہنما مولونا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں‘‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’ میں ان لوگوں پر حیران کو جو اب لوگوں پر اب بھی اعتبار کرتے ہیں ‘‘۔
ایک صارف نے لکھا ’’ پاکستان کے لیے کوئی میسحا نہیں ہے ، اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے‘‘۔ تاہم ایک صارف نے ان کی پوسٹ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سر اس فہرست میں عمران خان کا بھی اضافہ کردیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)


اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اداکار خالد انعم نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے سندھ ہاؤس اسلام آباد کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ’’پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر ، چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاؤس تک ، اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔