ویڈیو: آرمی چیف لوگوں میں گھل مل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم پاکستان پر منعقدہ عسکری پریڈ کے اختتام پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کے درمیان آکر ان سے مصافحہ کیا اور لوگوں میں گھل مل گئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات ایس ایس جی کمانڈوز کو لوگوں کو ملنے سے روکنے پر منع کیا اور خود آگے بڑھ کر لوگوں سے ہاتھ ملایا اور بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھا۔ یادگار موقع پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آرمی چیف سے بل مشافہ ملاقات کیلئے بے چین نظر آئی، آرمی چیف نے فرداً فرداً لوگوں سے بات کی اور ان کا حال چال پوچھا۔