23مارچ کی پریڈ میں پہلی مرتبہ جے 10سی طیاروں کا فلائی پاسٹ، ہر طرف نعرہ تکبیر کی صدائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوم پاکستان کی پریڈمیں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیاروں جے 10 سی نے فلائی پاسٹ کیا۔

درخشاں روایت کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 بلاک ففٹی ٹو طیارے میں فلائی پاسٹ کی کمان کی جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے ۔پریڈ میں جے ایف 16، میراج ، جے ایف 17 تھنڈر، قراقرم ایگل اواکس اور پاک بحریہ کے پی تھری سی ایئرکرافٹ نے بھی فلائی پاسٹ کیا ۔