وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ بلاک ہوسکتا ہے، محتاط رہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میسجنگ کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ وجوہات ایسی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے۔میٹا کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کے لیے کچھ قواعد و ضوابط رکھے گئے ہیں جن کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔یہ قواعد کچھ یوں ہیں۔

واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کے ساتھ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی غیر مجاز ایپلی کیشنز استعمال کرنا۔واٹس ایپ اکاؤنٹ کا 120 سے زائد دن تک غیرمتحرک رہنا۔ایک ہی دن میں کئی لوگوں کی طرف سے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردینا۔سپیم میسجز بھیجنا، براڈ کاسٹ لسٹ اور گروپ بنا کر بلا اجازت لوگوں کو ان میں شامل کرنا۔فیک نیوز پھیلانا۔اجازت کے بغیر کسی شخص کی معلومات شیئر کرنا۔واٹس ایپ کے ذریعے دوسروں کو وائرس بھیجنا۔خود کار طریقے سے کئی نئے اکاؤنٹس بنانا۔