لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ، ن لیگ نے ٹرک تیار کر لیا ، کون کون سی سہولیات ہیں ؟ جانئے
لاہور(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کی لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، مسلم لیگ ن نے قیادت کیلئے خصوصی ٹرک تیار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز لانگ مارچ کیلئے لاہور سے روانہ ہوں گے جس کیلئے خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیاہے جس میں 20 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش بنائی گئی ہے ،
ٹرک کو لانگ مارچ کی مناسبت سے تیار کیا گیاہے ، ٹرک میں گراونڈفلور کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ بنایا گیاہے اور رہنماﺅں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور صوفے لگائے گئے ہیں ۔ لانگ مارچ کے دوران مریم نواز اور حمزہ شہباز کی بلٹ پروف گاڑیاں بھی قافلے کے ساتھ ہوں گی ۔