دنیا میں رہنا ہے تو کام کر پیارے‘ حراخان کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں رومی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں اداکارہ مشہور گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کر پیارے‘ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں، حرا خان ویڈیو میں گانے کی مناسبت سے مختلف تاثرات بھی دے رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)


اداکارہ نے اس سے قبل ”میرے ہمسفر“ کے ایک سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”رومی رئیس احمد سے ملیے، کالج کی نادان لڑکی جس کو بچپن سے ہی شادی کرنے کا شوق ہے۔ حرا خان نے مزید لکھا تھا کہ ”میرے ہمسفر“ سے شروع ہوتا ہے میرا ایک نیا سفر۔“

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)


حرا خان دیگر شوبز شخصیات کی طرح انسٹا گرام پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہے جب کہ اداکارہ خود 805 صارفین کو فالو کرتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)